پونے 27اکتوبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) پونے کی ایک عدالت نے جمعہ کوتین کارکنان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دیا۔ مبینہ ماؤنوازوں سے تعلقات کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔پونے پولیس نے ان تینوں کو شاعر پی ورورا راؤ اور گوتم نو لکھا کے ساتھ 31 دسمبر کو ہوئے ایلگار کونسل کانفرنس سے مبینہ تعلقات کے معاملے میں 28 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ اس کانفرنس کے بعد ہی مبینہ طور پر بھیما۔کوری گاؤں میں تشددبھڑکاتھا۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ اس کانفرنس کے کچھ حامیوں کے ماؤ نواز سے تعلقات ہیں۔ضلع اور سیشن جج (خصوصی جج) نے ان تینوں کارکنان کی ضمانت عرضی مسترد کر دی۔استغاثہ نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ثابت کرنے والے ثبوت ان کے ماؤنواز سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں، جیسے کہ کیڈر کو منظم کرنا، معزز اداروں سے طلبا کو شامل کرنا اور انہیں پیشہ ورانہ انقلابی بننے ، فنڈز اکٹھا کرنے اور ہتھیار خریدنے کے لئے دور دراز علاقوں میں بھیجنا شامل ہے ۔